Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اردو پنجابی فلم میٹھے چاول کا پریمر شو گزشتہ روز ایچ ایف سی کے خوبصورت ہال میں چلایا گیا

$
0
0
جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)اردو پنجابی فلم میٹھے چاول کا پریمر شو گزشتہ روز ایچ ایف سی کے خوبصورت ہال میں چلایا گیا،اس تقریب میں جہلم کے فنکاروں کے علاوہ گوجرخان،راولپنڈی اور میر پور سے بڑی تعداد میں فنکاروں کے علاوہ صحافی برادری نے بھی شرکت کی،اس پروگرام کے کمپیئر سینئر صحافی دلنواز تھے،جبکہ صحافی برادری میں سہیل سبز واری ،ڈاکٹر مظہر مشر صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،جنرل سیکرٹری سہیل کیانی،عبدالقدوس ،اکرم شاہ،لالہ موسی سے آئے ہوئے سینئر صحافی افراہیم بٹ نے شرکت کی،اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر تھے اس کے علاوہ فلم میٹھے چاول کے تمام فنکار جس میں حنیف راتھر ،چوہدری بابر،منا جہلمی،شیز اخان،ڈاکٹر رخشندہ،ملک شوکت،طارق شانی،فتح خان چوہدری اور افتخار کاظمی ،جبار باری تھے اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر جبار باری جبکہ پرڈویوسر ملک شوکت تھے ناظرین نے یہ فلم بہت خوش ہو کر دیکھی اور اسے پسند کیا ،پروگرام کے بعد صحافیوں اور ناظرین نے اپنے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ جہلم میں اتنے اچھے اچھے فنکار موجود ہیں اور وہ اتنا اچھا اور معیاری کام کررہے ہیں ناظرین کے بیانات کے مطابق فلم بہت اچھی ہے تمام فنکاروں نے محنت سے کام کیا ہے جبکہ اس فلم میں افتخار کاظمی ،منا جہلمی اور جبار باری کے کا م کوخصوصی طور ناظرین نے بہت پسند کیا،انہوں نے پرڈیوسر ملک شوکت کی اس کاوش کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوام کو اسی طرح معیاری فلموں کی صورت میں عوام کو تفریحی مہیا کی جائے گی ،ناظرین نے دل کھول کر فنکاروں کو داد دی۔

 

The post اردو پنجابی فلم میٹھے چاول کا پریمر شو گزشتہ روز ایچ ایف سی کے خوبصورت ہال میں چلایا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles