Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آر ایچ سی جلالپورشریف کے شعبہ لیڈیز ہیلتھ ورکر کی انچارچ نے اپنا قانون نافذ کرلیا

$
0
0
جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی)آر ایچ سی جلالپورشریف کے شعبہ لیڈیز ہیلتھ ورکر کی انچارچ نے اپنا قانون نافذ کرلیا، ہیلتھ ورکر کی انچارج کی سر کاری گاڑی کمرشل چلنے لگی ڈرائیور نے سارا کنبہ ڈرائیور بنا لیا،تفصیلات کے مطابق، رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کے شعبہ لیڈی ہیلتھ ورکر کیاانچارج کا قانون کی دھجیاں بکھرتے ہوئے اپنے زیر استعمال سر کاری گاڑی کا بے دریغ پرائیویٹ استعمال گاڑی کے ڈرئیور نے اپنا سارا کنبہ ڈرائیور بنا دیا ،رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کے لیڈی ہیلتھ ورکر کی انچارج نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا تے ہوئے سر کاری گاڑی کمرشل چلانے کیلئے ڈرائیور منیر احمد کے حوالے کردی جو اس پر کبھی لکڑی لوڈ کر کے لے جاتا ہے تو کبھی بطور ڈرائیونگ ٹرینگ سکول استعمال کرتا ہے ڈرائیور نے اس سرکاری گاڑی کا کمرشل استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کے علاوہ اپنے عزیزواقارب کو بھی ڈرائیونگ ٹرینگ دینی شروع کردی ہے جس کی وجہ سے پٹرول اخراجاتر کی مد میں گورنمنٹ کو ماہانہ لاکھوں کا ٹیکہ لگا یا جا رہا ہے گذشتہ روز جب لیڈی ہیلتھ ورکر اچارج چھٹی کے بعدآر ایچ سی جلالپورشریف سے گھر جانے لگی تو گاڑی میں اصل ڈرائیور کے متبادل ڈرائیور دیکھ کر صحافیوں نے گاڑی میں بیٹھی ہیلتھ ورکر انچارج سے پو چھا گیا کہ آپ کا اصل ڈرائیور کہاں ہے تو محترمہ نے جواب دیا کہ آپ کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں یہ پوچھنے کی صحافیوں نے استفسار کیا کہ آپ کی گاڑی پرائیویٹ استعمال ہوتی ہے جبکہ اس میں پٹرول عوام کے پیسوں سے آتا ہے تومحترمہ کا کہنا تھا کہ اس ملک کڑروں اربو ں کی کرپشن ہورہی ہے اگر ایک ڈیڑھ لاکھ کا پٹرول اضافی جل جائے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اعلیٰ حکام نوٹس لے کر حکومتی مشنری کا پرائیویٹ استعمال کرکے گورنمنٹ کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچا نے پر انچارج ہیلتھ ورکرکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں، تاکہ حکومت کو ماہانہ لاکھوں کے نقصان سے بچا جا سکے،

 

The post آر ایچ سی جلالپورشریف کے شعبہ لیڈیز ہیلتھ ورکر کی انچارچ نے اپنا قانون نافذ کرلیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles