Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کویت میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز ہو چکا ہے جو 17فروری تک جاری رہے گا،

$
0
0
کویت(نمائندہ کویت)کویت میں پاکستان سفارتخانہ کے تعاون سے پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا گیا،جس کے سپانسر پاکستان بزنس سنٹر کویت اورالحافظ گروپ کویت تھا،تفصیلات کے مطابق سفارتخانہ پاکستان کویت کے تعاون سے جمعیتہ الزھراء التعاونیہ میں میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی نمائش کا اہتمام ہوا جس کے سپانسر پاکستان بزنس سنٹر کویت اور الحافظ گروپ کویت تھا، میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی نمائش کا آغاز 7فروری 2016سے ہوا اور یہ نمائش 17فروری 2016تک جاری رہے گی۔ میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی نمائش کا افتتاح آغا سعید لیبر اتاشی سفارتخانہ پاکستان ، سعد محمد التعیبی ریئس مجلس الادارہ کویت، حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک اورمحمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل نے اپنے دست مبارک سے کیا۔نمائش کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،پاکستانی کمیونٹی اور کویت کمیونٹی کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کرانے کیلئے نمائش کے آغاز میں پاکستانی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا،مقامی گلوکاروں نے پاکستانی ملی نغمے بھی پیش کیے۔جوسٹال لگائے گئے ان میں لیڈیز گارمنٹس ،پاکستانی برقعے،پاکستان سے برآمد شدہ خالص شہد،لیدر جیکٹس،ماسٹر سینٹری فٹنگ،قرشی اور مچلز کے سٹال،چوڑیاں ، مہندی کے سٹال،بیڈ شیٹ ، تولیہ،لیڈیز شال(چادروں کا سٹال)،سپورٹس کے سامان کا سٹال،لیدر کے پرس،سپر اور پارٹی بسکٹ کا سٹال،ہینڈی کرافٹ کے سٹال،ایجوکیشن کی معلومات کا سٹال،سرجیکل انسٹرومنٹس کا سٹال و دیگر سٹال شامل تھے۔ حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک اورمحمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کی کاوشیں پاکستانی مصنوعات کو کویت میں متعارف کروانے کیلئے گراں قدر ہیں جو کہ ان کی وطن عزیز سے محبت اور حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

The post کویت میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز ہو چکا ہے جو 17فروری تک جاری رہے گا، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles