جہلم(چوہدری سہیل عزیز)سبزی منڈی کی روڈ کی تکمیل پر تاجر برادری کا اظہار تشکر،ایم پی اے چوہدری لال حسین کو خراج تحسین،اس کے علاوہ دیگر دیہاتوں کے عوام نے بھی اس کام کو سراہا یہ روڈ الیکشن سے قبل اکھاڑ کر ٹھیکیدار نے چھوڑ دی اور کئی ماہ تک تاجر برادری کے علاوہ اس روڈ سے گزرنے والے ملحقہ دیہاتوں کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا بارش کے موسم میں یہ روڈ دلدل کا نقشہ پیش کرتی تھی بارش کے علاوہ بھی گڑھے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا محال تھا میڈیا کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ایم پی اے چوہدری لال حسین نے ٹھیکیدار کو ہدایات دیں کہ فوری طور پر اس روڈ کی تکمیل کی جائے جس پر دن رات تیزی سے تعمیراتی کام ہوا اور آخر اس روڈ کی تکمیل کا کام مکمل ہو گیا جس پر جہلم سبزی منڈی کی تاجر برادری اور عوامی سماجی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری لال حسین کو اس روڈ کیلئے گرانٹ دینے اور جلد تعمیر و توسیع کا کام مکمل کروانے پر مبارکباد پیش کی،
The post سبزی منڈی روڈ کی تکمیل پر تاجر برادری کا اظہار تشکر appeared first on جہلم جیو.