Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حضرت محمدﷺ نے ہاتھ سے کام کرنیوالے کو اللہ کا دوست قرار دیا،محمود مرزا جہلمی

$
0
0
اسلام نے انسانیت پر جو احسان کیا ہے وہ دوسرے مذاہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے،ٹلہ جوگیاں مائنز مزدوروں سے کے اجلاس سے خطاب
ٹلہ جوگیاں(مرزا طاہر محمود) اسلام نے انسانیت پر جو احسان کیا ہے وہ دوسرے مذاہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہمارے آقائے نامدار حضرت محمدﷺنے مزدور کو مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے اداکرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ہاتھ سے کام کرنیوالے کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر این اے63جہلم پنڈدادنخان محمود مرزا جہلمی نے ٹلہ جوگیاں میں مائنز پر کام کرنیوالے مزدوروں،ٹھیکیداروں اور مائن اونرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلام نے مالکان کو اپنے ملازمین کو ایسا ہی کھلانے کا حکم دیا ہے جو وہ خود کھائیں انہوں نے یہا ں پر ملک محمد ثاقب سلیم کی طرف سے تعمیر کردہ مسجد کا بھی افتتاح کیا جہاں پر باقاعدہ باجماعت نماز کا اہتمام کردیاگیا ہے اور آنیوالے جمعتہ المبارک سے جمعہ کی نماز کا بھی اہتمام ہو جائے گا ان کے ہمراہ لالہ عبدالمجید نکاکلاں، ملک ساجد محمود کونسلر پی ٹی آئی خلاص پور،ملک خادم حسین ، ملک طلعت محمود ناڑہ، حاجی عبدالرؤف امیدوار چیئرمین پی ٹی آئی یوسی خورد اور دیگر سیاسی و سماجی ، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھی ٹلہ جوگیاں کا دورہ کیا ٹلہ جوگیاں میں کام کرنیوالے کارکنوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ تاریخ میں پہلی بار ٹلہ جوگیاں مفروروں سے پاک ہے مگر ضلعی پولیس سربراہ سے درخواست کی کہ بعض پولیس اہلکارکبھی کبھار ان مزدوروں کو پریشان کرتے ہیں جبکہ یہاں مزدوری کرنیوالے اچھے مسلمان اور محب وطن پاکستانی ہیں۔

 

The post حضرت محمدﷺ نے ہاتھ سے کام کرنیوالے کو اللہ کا دوست قرار دیا،محمود مرزا جہلمی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119