Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان مسلم لیگ ن نے بلدیہ جہلم کی 36وارڈز میں امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کر دی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن نے بلدیہ جہلم کی 36وارڈز میں امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کر دی،وارڈ نمبر 14میں فیصلہ تاحال نہ ہو سکا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین ،چوہدری بوٹا جاوید ضلعی صدر ،حافظ اعجاز جنجوعہ جنرل سیکرٹری،شاہد رسول ڈار سٹی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیہ جہلم کے 36امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا،جس کے مطابق وارڈ نمبر 1 چوہدری عبدالمالک،وارڈنمبر2ناصر محمود ڈار،وارڈنمبر3چوہدری جنید،وارڈنمبر4 نعیم اعجاز،وارڈنمبر5راجہ محمد علی، وارڈنمبر6 واجد محمود خان،وارڈنمبر7نفیس ریاض ملک،وارڈنمبر8 حاجی مرزا راشد ندیم ،وارڈنمبر9 راجہ ظفر اقبال،وارڈنمبر10راجہ اظہر محمود ،وارڈنمبر11باؤ کرم الہٰی،وارڈنمبر12 چوہدری مقبول حسین، وارڈنمبر13 ارشد محمود ، وارڈنمبر14 تیمور اسلم،نثار خان(متنازعہ)، وارڈنمبر15 ملک محمد ارشد،وارڈنمبر16ناصر بھٹی، وارڈنمبر17ملک انعام الحق،وارڈنمبر18خان ظہیر خان،وارڈنمبر19حاجی محمد سلیم طاہر،وارڈنمبر20نصیر احمد بھلو، وارڈنمبر21 محمد اسلم،وارڈنمبر22امجد علی،وارڈنمبر23ملک مقصود علی، وارڈنمبر24سرفراز احمد خان،وارڈنمبر25چوہدری محمد آصف،وارڈنمبر26چوہدری ناصر عنایت،وارڈنمبر27ملک محمد اکرم، وارڈنمبر28 ظفر اقبال بلا،وارڈنمبر29اللہ دتہ قریشی، وارڈنمبر30امجد علی بٹ،وارڈنمبر31 چوہدری محمد شفیق،وارڈنمبر32چوہدری نعیم الرحمن،وارڈنمبر33راجہ تصور ایوب،وارڈنمبر34مرزا آفتاب، وارڈنمبر35 اظہران محمود،وارڈنمبر36 ظفر اقبال جرال اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے چوہدری لال حسین ایم پی اے نے کہا کہ کوئی پارٹی میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے،اور نہ ہی کوئی ورکرز گروپ بنایا جارہا ہے ،این اے 62میں چوہدری خادم حسین ایم این اے ،مہر محمد فیاض ایم پی اے اور بشیر احمد کمیٹی ممبران ہیں،راجہ اقبال مہدی ایم این اے ،چوہدری لال حسین ایم پی اے ،شاہد رسول ڈار سٹی صدر اور شیخ شکیل سٹی جنرل سیکرٹری کمیٹی کے ممبر ہیں،یہ کام کمیٹیاں کررہی ہیں تنظیم اس پر کوئی اثر انداز نہیں ہو رہی،ایک سوال کے جواب میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حافظ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ یونین کونسل سنگھوئی میں حسن رضا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہیں اگر مسلم لیگ ن کی کسی شخصیت نے ان کے مخالف کی حمایت کی تو وہ شخصیت نہیں رہے گئی،جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری لال حسین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں نوابزادہ اور گجر گروپ کے درمیان اختلافات نہیں رہیں گے پانچ یونین کونسلوں کا فیصلہ ہو جائیگا،

 

The post پاکستان مسلم لیگ ن نے بلدیہ جہلم کی 36وارڈز میں امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کر دی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles