جہلم(رانا نوید الحسن)سابق کونسلر باؤ کرم الہٰی چوہدری کے مخالف امیدواروں نے کاغذات واپس لے کر باؤ کرم الہٰی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے تفصیلا ت کے مطابق وارڈ نمبر 11ڈھوک جمعہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سابق کونسلر باؤ کرم الہٰی چوہدری کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار برائے کونسلر محمد حق ،حاجی محمد شریف،مرزا سلطان محمود نے گزشتہ روز مشترکہ طور پر امیدوار کونسلر باؤ کرم الہٰی چوہدری کے حق میں الیکشن سے دستبردارہونے کا اعلان کر دیا اور اپنے کاغذات واپس لے لے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلامقابلہ کونسلر باؤ کرم الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے قائدین ضلع جہلم حق ،سچ اور شفاف سیاست پر یقین رکھتے ہیں جھوٹ منافقت کی سیاست مسلم لیگ ن کا شیوہ نہیں میاں برادران پاک فوج کے ساتھ مل کر ملکی و قومی سلامتی اور دہشت گردی جیسے اہم مسائل سے نمٹ کر ملک و قوم کو عالمی سطح پر ایک باوقار اقوام میں شامل کرنا چاہتے ہیں مخالفین کو موجود حکومت کے محب وطن اقدامات ہضم نہیں ہو رہے جسکی وجہ سے وہ طرح طرح کے الزامات لگا کر اپنی سیاست چمکانے میں پیش پیش ہیں مگر باشعور قم اب ان ترقی مخالف سیاستدانوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ مسلم لیگ کی حکومت کے ملکی ترقی کی خاطر کیے جانیوالے اقدامات کی توثیق کرتے ہوئے حکومت کے شانہ بشانہ چلیں گے۔
The post مخالف امیدواروں نے کاغذات واپس لے کر باؤ کرم الہٰی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے appeared first on جہلم جیو.