جہلم(عبدالغفور بٹ سے)جہلم بدنام زمانہ اشتہاری میاں عثمان شرارتی پولیس مقابلہ میں مارا گیا،جنرل ہولڈ اپ کے دوران پولیس کی طرف سے روکنے پر عثمان نے جدید اسلحہ سے پولیس پر فائرنگ کر دی،ڈی ایس پی صدر سرکل ملک عدنان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے کراس فائرنگ میں میاں عثمان شرارتی ہلاک،عوام کا پولیس کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوجہلم کے حکم پر تھانہ دینہ پولیس کے اے ایس آئی کرائم فائٹر مرزا فیاض نے چار ملازمین کے ہمراہ قلعہ روہتاس روڈ دینہ پر جنرل ہولڈ اپ کے سلسلہ میں ناکہ بندی لگا رکھی تھی اسی دوران مشکوک موٹرسائیکل 125آیا پولیس نے اسے روکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی اپنے بچاؤ میں فائرنگ شروع کر دی اور اسی دوران گشت پر موجود ڈی ایس پی ملک عدنان بھی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس اور ملزمان کے درمیان تقریبا آدھا گھنٹہ مقابلہ جاری رہا،اسی دوران میاں عثمان شرارتی پولیس کی کراس فائرنگ میں موقع پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے میاں عثمان شرارتی ایک عرصہ سے علاقہ بھر کے لوگوں کیلئے دہشت کی علامت بنا ہوا تھا حکومت پنجاب نے اس پر دو لاکھ روپے کا انعام مقرر کررکھا تھا ملزم ڈکیتی بھتہ خوری ،قتل،اغواء برائے تاوان کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا ایک عرصہ سے پولیس کو یہ اشتہاری مطلوب تھا ضلع جہلم کی عوام نے پولیس کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا،
The post بریکنگ نیوز:جہلم بدنام زمانہ اشتہاری میاں عثمان شرارتی پولیس مقابلہ میں مارا گیا، appeared first on جہلم جیو.