جہلم(عبدالغفور بٹ)اخبار فروش فیڈریشن پاکستان کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے جہلم اخبار فروش یونین کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر الفلاح کمیونٹی سنٹر کے جناح ہال میں سینئر صحافیوں ،کالم نگاروں اور جہلم اخبار فروش یونین ،دینہ،سرائے عالمگیر،سوہاوہ،پنڈدادنخان اور گجرات کے اخبارفروش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے حق کی بات غریب ہی کرتا ہے کوئی سرمایہ دار نہیں کرتا،اخبار فروشوں کو 40فیصد کمیشن جو 2016 ء میں ملنا شروع ہوا ہے جبکہ اس پرجدوجہد 1984سے اس پر عمل درآمد ہو جانا چاہیے تھا مگر اخبار فروشوں کی جنگ 32سال بعد فتح سے ہمکنار ہوئی جس پر میں تمام اخباری مالکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے مزدور کو اس کا حق دینا شروع کر دیا ہے،پہلے بھی میری تمام تر کاوشیں اپنے اخبار فروشوں کیلئے تھیں اور آخری سانس تک جاری رہیں گئی،جلد ہی اخبار فروشوں اور چھوٹے شہروں کے صحافیوں کیلئے ایک ٹکا ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں تمام اخبار فروشوں اور صحافیوں کی رجسٹریشن کی جائیگی اور سالانہ چندہ 300روپے ہوگا جس کے تحت اگر خدانخواستہ کسی ممبر کی وفات کی صورت میں اس کے لواحقین کو فی الفور ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے تاکہ آنے والے تین چار ماہ میں اپنے قدم پر کھڑا ہونے تک سہارا مل سکے،جو لوگ بے ادب ہوتے ہیں وہ بے مراد ہی رہتے ہیں اور جو لوگ باادب ہوتے ہیں وہ بامراد ہوتے ہیں،اس موقع پر ٹکا خان نے مزید کہا کہ جہلم رائل لائنز کلب کے ممبر شپ چیئرپرسن و چیئرمین رائل میڈیا ہاؤس سینئر صحافی لائن عبدالغفور بٹ نے آج سے چار سال قبل جب اخبار فروش یونین کی پہلی تقریب حلف برادری ڈیرہ سینئر صحافی عبدالغفور بٹ منعقد ہوئی اس دن سے لے کر آج تک لائن عبدالغفور بٹ نے اخبار فروش یونین کے شانہ بشانہ چل کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جہلم اخبار فروش یونین کے آج کی چوتھی سالگرہ تک ساتھ چلنے پر میں ٹکا خان سینئر صحافی و چیئرمین رائل میڈیا ہاؤس جہلم لائن عبدالغفور بٹ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں کہ جو جہلم اخبار فروش یونین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر جہلم رائل لائنز کلب کے صدر لائن جاوید اسلام قریشی ،ریجن چیئرپرسن لائن شکیل سیٹھی ،خزانچی لائن وقار حسین،لائن میر عرفان،لائن اشفاق احمد،لائن خضر محمود،لائن شکیل بٹ،لائن کامران اصغر گجر(صدر جہلم اخبار فروش یونین) اور ممبر شپ چیئرپرسن لائن عبدالغفور بٹ نے اپنے مخصوص انداز میں پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے اور مالا ڈال کر ان کا والہانہ استقبال کیا۔سالگرہ ہال میں داخل ہونے سے قبل ٹکا خان اور ان کے ساتھیوں کو مالا پہنائیں،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پرائیویٹ بینڈ کی دھنوں پر جہلم اخبار فروش یونین کے سرپرست اعلیٰ اعجاز الحق قریشی،صدر کامران اصغر گجر،جنرل سیکرٹری محمد یعقوب بٹ،فنانس سیکرٹری منصور احمد،فرحان قریشی عرف فری کے علاوہ سینئر صحافیوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا،تلاوت کی سعادت چوہدری گلزار اخبار فروش ،نعت شریف کی سعادت محمد یعقوب بٹ کے حصے میں آئی جبکہ استقبالیہ کلمات محمد اعجاز الحق قریشی سرپرست اعلیٰ نے ادا کیے،دیگر مقررین میں چوہدری کامران اصغر صدر ،ملک افتخار سرپرست اعلیٰ اخبار فروش یونین دینہ،عقیل عباسی سیکرٹری جنرل اخبار فروش یونین راولپنڈی،نذیر ستی مرکزی فنانس سیکرٹری پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ،سید شبیر گیلانی صدر اخبار فروش (اے جے کے)،جاوید چوہدری چیف آرگنائزر اخبار فروش یونین آزاد کشمیر، سرپرست اعلیٰ محمد اعجاز الحق قریشی،جنرل سیکرٹری محمدیعقوب بٹ تھے جبکہ پروگرام کی نقابت جہلم کے سینئر صحافی و کالم نگار محمدا شتیاق پال نے اپنے مخصوص انداز میں کی جس پر ٹکا خان نے ان کے اس انوکھے انداز پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں ٹکا خان نے اخبار فروش جہلم ،دینہ،سوہاوہ،پنڈدادنخان،سرائے عالمگیر،کھاریاں اور جہلم کی صحافی برادری کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیے،ٹکا خان نے سینئر صحافی لائن عبدالغفور بٹ کو گزشتہ چار سال میں مثالی معاونت کرنے پر اور چوتھی سالگرہ کی تقریب کے خصوصی معاون ہونے پر خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی،جنرل سیکرٹری راولپنڈی عقیل عباسی کو سرپرست اعلیٰ اعجاز الحق قریشی اور فنانس سیکرٹری منصور احمد نے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ ٹکا خان کو یادگاری شیلڈ جہلم اخبار فروش یونین کے صدر کامران اصغر گجر ،جنرل سیکرٹری محمد یعقوب بٹ نے پیش کی،مہمانوں کی تواضع عشائیہ سے کی گی۔
The post جہلم اخبار فروش یونین کی چوتھی سالگرہ مرکزی سیکرٹری جنرل کی خصوصی شرکت appeared first on جہلم جیو.