Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

فیسٹول کا اصل مقصد سیاحت اور معدنی نمک کی تجارت کا فروغ ہیں،ڈی سی اوجہلم

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام) ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا ہے کہ کھیوڑہ کان کے اندر منعقد ہونیوالا پہلا بین الااقوامی فیسٹول کھیوڑہ میں سیاحت کے فروغ اور معدنی نمک کی تجارت میں اضا فہ کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا اور علاقہ کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ فیسٹول کا اصل مقصد سیاحت اور معدنی نمک کی تجارت کا فروغ ہیں اور فیسٹول میں انتظامی ذمہ داریاں دینے والے تمام سرکاری افسران اور اہلکار قو می خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کریں اور فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیوڑہ میں فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی عمرا ن رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دانخان چوہدری محمد اشرف ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری جاوید محمود، اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ فیسٹول میں شرکت کیلئے آنے والے تمام اعلی حکومتی عہدیداروں ، سرکاری افسران اور غیر ملکی مندوبین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی اور فیسٹول کے شراکاء کیلئے ایک جامع ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ شراکاء کی تفریح کیلئے پیرا گلائیڈنگ شو، تھری ڈی شو، فوڈ سٹریٹ اور موسیقی کے پروگراموں کے علاوہ سپورٹس فیسٹول کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیسٹول میں آنے والے شائیقین کو کان میں داخلی فیس میں پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائیگا ۔

 

The post فیسٹول کا اصل مقصد سیاحت اور معدنی نمک کی تجارت کا فروغ ہیں،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles