جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاہے کہ کھیوڑہ میں بین الاقوامی فیسٹول کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ تعریف کی مستحق ہے کیونکہ اس سے کھیوڑہ میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی اور جہلم کے شہری اس تفریحی موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہاکہ تجارت کا فروغ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ایجنڈہ میں شامل ہے اور اس ماہ کے آخر میں منعقدہونیوالے فیسٹول سے کھیوڑہ میں معدنی نمک کے فروغ میں اہم پیش رفت ہو گی۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد میں کھیوڑہ اور پنڈدانخان کے رہائشی بھی شامل تھے۔ رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ صحت مند تفریح کے مواقعوں کی فراہمی ہمارے معاشر ہ میں اشد ضرورت ہے اور ایسے فیسٹول کا انعقاد ہی انتظامیہ کا قابل تحسین اقدام ہے ۔انہوں نے کہاکہ کھیوڑہ کے عوام فیسٹول کے شراکاء کا تاریخی استقبال کریں اور مہمان نوازی کا حق ادا کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے فیسٹول ہر سال منعقد ہونے چاہئیں۔
The post کھیوڑہ میں بین الاقوامی فیسٹول کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ تعریف کی مستحق ہے،نگہت میر appeared first on جہلم جیو.