جہلم(عبدالغفور بٹ)مرحوم نے ساری زندگی نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت کے لیے بھرپور کام کیا۔انہوں نے کارکنان تحریک پاکستان کی فلاح وبہبود کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔ان خیالات کا اظہار حافظ بشیر احمد رضوی نے تحریک پاکستان کے سگرم کارکن و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور ممبر بورڈ آف گورنرز نظریہ پاکستان ٹرسٹ کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ مرحوم وطن عزیز کا اثاثہ تھے ۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں محسوس ہوتا رہے گا۔
The post کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کے انتقال پر اظہار تعزیت appeared first on جہلم جیو.