Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی سی اوجہلم کی ہدایت پر چوہدری محمد اشرف کی کامیاب کاروائی

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی سی او جہلم ذوالفقارحمد گھمن نے دینہ میں اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مار کر جبری مشقت کرتے چھ کمسن بچوں کو برآمد کر لیا اور بھٹہ مالکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا، دینہ میں کھکا روڈ پر واقع دو بھٹوں سے چار کم سن بچوں کو برآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری محمد اشرف بھی ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن کے ہمراہ تھے۔ بھٹہ مالکا ن چوہدری گلزار اور افضل خان کے خلاف مقدمات تھانہ دینہ میں مقدمات درج کرائے گے ۔ پولیس نے افضل خان کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ چوہدری گلزار کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ چودہ سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت کرانا قانونی طور پر جرم ہے کیونکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور بچوں سے مزدوری کرانے والے بھٹہ مالکان قو م کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اینٹوں کے بھٹوں کی خفیہ نگرانی بھی کی جا رہی ہے اور مصدقہ اطلاعات ملنے پر بھٹہ مالکان کو موقع پر گرفتار کیا جا رہاہے۔

 

The post ڈی سی اوجہلم کی ہدایت پر چوہدری محمد اشرف کی کامیاب کاروائی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles