Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی سی اوجہلم کا چھاپہ،بچوں سے مزدوری کرواتے راجہ لیاقت اور راجہ عظمت گرفتار

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)ڈی سی اوجہلم چائلڈ لیبر خاتمہ کیلئے سرگرم،تحصیل پنڈدادنخان میں اینٹوں کے بھٹوں پر اچانک چھاپے،دو بھٹہ مالکان موقع پر گرفتار ،عوام کا ذوالفقار احمد گھمن کو زبردست خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے پنجاب بھر سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے واضح احکامات موصول ہوتے ہی ڈی سی اوجہلم ذوالفقار احمد گھمن سرگرم ہو گئے گزشتہ روز انہوں نے اچانک تحصیل پنڈدادنخان کے قصبوں چک شادی اور دھریالہ جالپ میں اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مارے اور پابندی کے باوجود کمسن بچوں سے مزدوری کروانے پر دو بھٹہ مالکان چک شادی سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب چیئرمین حاجی راجہ لیاقت علی خان اور دھریالہ جالپ سے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین یونین کونسل راجہ عظمت کو گرفتار کروا دیا۔عوام نے ڈی سی اوجہلم ذوالفقار علی گھمن کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی اوجہلم نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے کوئی کتنا بھی بڑا نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا جہلم سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

The post ڈی سی اوجہلم کا چھاپہ،بچوں سے مزدوری کرواتے راجہ لیاقت اور راجہ عظمت گرفتار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles