Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گرد خوفزدہ ہیں ،سید مسعود الحسن

$
0
0
جہلم(افتخار کاظمی)پاکستانی قوم پورے جوش اور جذبے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جسکی پوری قوم بھرپور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ سید مسعود الحسن گیلانی مرکزی امامیہ امام بارگاہ جہلم نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گرد خوفزدہ ہیں ، دہشت گرد وں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے تمام قوم کو متحد ہو کر ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، باچا خان یونیورسٹی کے واقعہ میں شہدا ہونے والوں طالب علموں کو سلام اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد دہشت گردی کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے انشاء اللہ بہت جلد دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا جائیگا ہم دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج ،پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہتے ہیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس پاک وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور ان کی یہ قربانیاں کبھی بھی راہگاں نہیں جائیں گئی،

 

The post ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گرد خوفزدہ ہیں ،سید مسعود الحسن appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles