Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سیاحت کے فروغ کے فیسٹول کی تیارں شروع

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام کھیوڑہ کان میں 29 جنوری سے منائے جانیوالے تین روزہ معدنی نمک کی برآمد اور سیاحت کے فروغ کے فیسٹول کی تیارں شروع ہو گئیں ۔ فیسٹول میں شریک ہونیوالی اعلی حکومتی عہدیداروں، سرکاری افسران، اور غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہنے کیلئے شہر کی دیواروں کو سجایا جانا شروع کر دیا گیاہے اور سٹرکوں کی مرمت کی جا رہی ہے۔ شہر بھر میں تشہیری بینرز آویزا ں کئے گے ہیں۔ 29 جنوری کو افتتاح کے بعد 30 اور 31 جنوری کو عام پبلک کیلئے بھی فیسٹول میں بھر پور انداز میں شامل ہو گئی ۔فیٹسول میں ثقافتی اور کلچر اشیاء کے سٹالز کے علاوہ اعلی قسم کی کھانے پینے کی اشیاء بھی دستیاب ہو نگی ۔ اس کے علاوہ موسیقی کا بھی انتظام کیا گیاہے۔ فیسٹول کے ایک ہفتہ باقی ہے اور کھیوڑ ہ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مہمانوں کو اپنے روایتی اندازمیں خوش آمدید کہنے کیلئے اپنی تیاریاں کر رہے ہیں۔ فیسٹول کا بنیادی مقصد معدنی نمک کی تجارت اور دنیا بھر میں نمک کی دوسر ی بڑی کان کیلئے سیاحت کا فروغ ہیں۔ اس کے علاوہ کھیوڑہ کے عوام کے مسائل کی طرف حکام بالا کی توجہ مبذول کرانا ہے اور ان کو حل کرانا ہے۔

 

The post سیاحت کے فروغ کے فیسٹول کی تیارں شروع appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles