Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کے منشیات فروشوں کے خلاف دو کامیاب چھاپے

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو نے دو مختلف مقدمات میں 1200گرام گردا اور 260گرام ہیروئن برآمد کرکے تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے،عوامی سماجی حلقوں کا انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کو خراج تحسین،منشیات فروشی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم،تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر محمد فاروق ولد محمد اصغر قوم گجر سکنہ خواص پور ڈاکخانہ خاص تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے دوران تلاشی 1200گرام گردا برآمد کر لیا جبکہ دوسر ی کاروائی میں کینٹ چوک کے قریب عائشہ عرف عائشی دختر جاوید قوم مسلم شیخ محلہ سلطان پور ڈنگہ روڈ کھاریاں سے 260گرام ہیروئن برآمد کر لی ،دونوں کے خلاف دو مختلف مقدمات تھانہ سٹی میں درج کر لیے گئے،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم و انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنا میرا مشن ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کو منشیات جیسی لعنت سے بچاناہے،

 

The post انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کے منشیات فروشوں کے خلاف دو کامیاب چھاپے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles