جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)پولیس تھانہ صدر جہلم پرانی بلڈنگ سے تھانہ سول لائن کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کی پہلی منزل میں منتقل ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جہلم کی خستہ حال بلڈنگ کی وجہ سے ڈی پی اوجہلم کے حکم پر تھانہ سول لائن کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ جس میں گراؤنڈ فلور پر تھانہ سول لائن اور اب اس کی پہلی منزل پر تھانہ صدر جہلم کو منتقل کر دیا گیا ہے،عوام الناس کو مطلع کیاجاتا ہے کہ اب تھانہ صدر جہلم سے متعلقہ افراد میجر اکرم شہید نشان حیدر کے ساتھ نئی بلڈنگ تھانہ سول لائن کی پہلی منزل پر تشریف لائیں۔
The post اطلاع عام:پولیس تھانہ صدرسول لائن کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کی پہلی منزل میں منتقل appeared first on جہلم جیو.