جہلم(عبدالغفور بٹ)باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کااظہار معروف شاعرہ سمن شاہ نے فرانس سے رائل میڈیا ہاؤس سے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت اور تعلیم کے دشمن ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان تعلیمی میدان میں ترقی کرے اور ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہو۔دنیا کے ہر مذہب میں بے گناہ انسانوں کا قتل گناہ اور جرم ہے۔شاعرہ سمن شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمیشہ وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو ظلم کے سامنے نواسہ رسولﷺ امام حسین رضی اللہ عنہ کی طرح ڈٹ جاتے ہیں۔دہشت گرد معصوم طلبااوراساتذہ کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے کامیابی حاصل کر لی ہے تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یاب کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
The post باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،معروف شاعرہ سمن شاہ appeared first on جہلم جیو.