Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستانی قوم پورے جوش اور جذبے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چوہدری منظور اشرف

$
0
0
جہلم ( اشتیاق پال) پاکستانی قوم پورے جوش اور جذبے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جسکی پوری قوم بھرپور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما پی پی 26 چوہدری منظور اشرف رضا نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضرب عزب کی کامیابی سے دہشت گرد خوفزدہ ہیں ، دہشت گرد وں کے عزام کو خاکم میں ملانے کیلئے تمام قوم کو متحد ہو کر ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، باچا خان یونیورسٹی کے واقعہ میں شہدا ہونے والوں طالب علموں کو سلام اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں

 

The post پاکستانی قوم پورے جوش اور جذبے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چوہدری منظور اشرف appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles