Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انتظامیہ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے کو ترجیح دی ہے،نرگس شازیہ چوہدری

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کرایہ پر دئیے گے کھوکھوں کے کرایہ داروں نے کھوکھوں کے مالکانہ حقوق کے حصول کیلئے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا ہواہے جس کی وجہ سے ٹی ایم اے کو کھوکھے خالی کرانے کا عمل روکنا پڑا۔ سیکیورٹی جمع کرانے والے دکانداروں کو ان کا حق ہر صورت میں ادا کیا جائیگا ، احتجاج دکانداروں کو آئینی حق ہے مگر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نرگس شازیہ چوہدری نے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع ٹی ایم او سرمد چیمہ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نرگس شازیہ چوہدری نے کہاکہ مقدمہ کا فیصلہ بہت جلد متوقع ہے اورعدالتی حکم کی روشنی میں ہر ایک کو اس کا حق ادا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے کو ترجیح دی ہے اور سوہاوہ کے تاجر وں نے ہمیشہ انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چند شر پسند عناصر قانونی معاملات میں تاجروں اور انتظامیہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

The post انتظامیہ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے کو ترجیح دی ہے،نرگس شازیہ چوہدری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles