Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سوئی گیس کا دفتر کالاگوجراں میں منتقل کرنا صارفین سے زیادتی ہے

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)سوئی نادران گیس کا دفتر کالاگوجراں میں منتقل کرنا صارفین کے ساتھ زیادتی ہے کئی کلو میٹر کی مسافت بڑھ گئی ہے،اس سے قبل جہلم کے شہریوں کو دفتر تک رسائی کیلئے دو کلو میٹر کا فاصلہ کرنا پڑتا تھا اور پہلا دفتر نادرا آفس کے قریب تھا جو کہ جہلم شہر کی آبادی کے مرکز میں تھا اور اس کاکرایہ صرف 28ہزار روپے تھا،بلڈنگ میں کمرے بھی زیادہ تھے پارکنگ کا انتظام بھی تھا جو دفتر کالاگجراں منتقل ہوا ہے اس کی عمارت بھی کم ہے اور پارکنگ کا انتظام بھی نہیں جبکہ کرایہ 90ہزار روپے ہے جو کہ قومی خزانے کا نقصان ہے دفتر کی تبدیلی سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو پانچ کلو میٹر اضافی مسافت طے کرنا پڑتی ہے لہذا جہلم شہر کے صارفین سوئی نادران گیس میں ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ دفتر کو جہلم شہر میں منتقل کیا جائے تاکہ صارفین کی رسائی آسان ہو اور مسافت کی اذیت سے بھی نجات مل سکے،

 

The post سوئی گیس کا دفتر کالاگوجراں میں منتقل کرنا صارفین سے زیادتی ہے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles