جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم کے معروف ڈینٹل سرجن لائن ڈاکٹر اسد مرزاکی خوشدامن رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ سگریٹ فیکٹری کے بالمقابل مرزا ہسپتال جی ٹی روڈ جہلم کے گراؤنڈ میں ادا کی گی،تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیت صدر المرکز ڈینٹل سرجن لائن ڈاکٹر اسد مرزا کی خوشدامن جو کہ انتقال کر گئیں تھیں ان کی نماز جنازہ جی ٹی روڈ جہلم پر سگریٹ فیکٹری کے بالمقابل مرزا ہسپتال جی ٹی روڈ جہلم کے گراؤنڈ میں ادا کی گی،نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے جسد خاکی کو سپردخاک کر دیا گیا،جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی،جبکہ جہلم کے مختلف لائنز کلب کے ممبران و عہدیداران نے نماز جنازہ میں بھر پور شرکت کی مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا،
The post لائن ڈاکٹر اسد مرزاکی خوشدامن رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں appeared first on جہلم جیو.