Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

زائد کرایہ وصول پر ڈی ایس پی ملک صابر کی کاروائی

$
0
0
مری(عثمان علی)عوامی شکایات پرملکہ کوہسار مری میں گذشتہ دنو ں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی شعیب خرم جانباز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سرکل مری میں ڈی ایس پی ملک صابر نے زائد کرایہ وصولی کی شکایات موصول ہونے پر ٹریفک وارڈنز کے اسکواڈ تشکیل دے دیے جنہوں نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تین دن میں اوور چارجنگ کرنے والی پبلک سروس 147گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان کیے اور 73ہزار روپے جرمانہ کیااورسٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شکایات کا موقع پر ازالہ کرتے ہوئے 200سو سے زائد مسافروں کو زائد رقم واپس کرائی گئی، دوسری جانب نئے سال کے آغاز پر پبلک سروس گاڑیوں نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا تھا جبکہ راولپنڈی سے مری ، لوئر دیول ، اپر دیول ، باڑیاں ، نیومری گہل چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ نامہ ایشو نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسپورٹر حضرات کرایہ کے معاملے میں اپنی من مانیاں کرتے ہیں اس پر ٹریفک وارڈنز کو اوور چارجنگ کے خلاف کاروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئے روز پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوران کی ٹریفک وارڈنز سے تلخ کلامی کرنا مسافروں سے بد تمیزی کرنا معمول بن گیاسیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے ایک مستند کرایہ نامہ جاری کر کے گاڑیو ں میں آویزاں کیا جانا ضروری ہے تا کہ عوام کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جا سکے ،ٹرانسپورٹر اور عوام کو چائیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرکہ اپنے اپ کو ایک اچھے پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دوران سفر کسی بھی قسم کا مسلہ پیش آنے کی صور ت میں یا زائد کرایہ وصولی پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کنٹرول روم سنی بنک 0519269200پر رابطہ کریں یا ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں تا کہ اپ کی بروقت مدد کرتے ہوئے آپکی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے،نئے عزم کہ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ۔

 

The post زائد کرایہ وصول پر ڈی ایس پی ملک صابر کی کاروائی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles