مری(عثمان علی) نیشنل بنک آف پاکستان مال روڈ مری صارفین کیلئے عذاب بن گیا بنک کا عملہ ایک بجے کھانے کے وقفے کیلئے بنک بند کردیتا ہے اور دوبارہ بنک ڈھائی بجے کھولاجاتا ہے اور اس دوران صارفین بنک کے باہر شدید سردی میں بنک کے کھلنے کا انتظارکرتے نظر آتے ہیں جبکہ سرکاری فیسیں بھی جمع کرنے سے انکار کردیتے ہیں جس کے باعث دوردراز سے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص بزرگ پنشنرز کو بھی عملہ کے رویہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے عوامی حلقوں،صارفین اور پنشنروں نے وزیر خزانہ اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
The post بنک آف پاکستان مال روڈ مری صارفین کیلئے عذاب بن گیا appeared first on جہلم جیو.