Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم رائل لائنز کلب نے بین الاقوامی ہفتہ بھوک اور افلاس کا دن منایا، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر شفقت خاور چوہدری تھے

$
0
0
جہلم (عبدالغفور بٹ)جہلم رائل لائنز کلب نے بین الاقوامی ہفتہ بھوک اور افلاس کا دن منایا،کے ایف سی جہلم میں جھونپڑیوں میں رہنے والے غریب بچوں کو کھانا کھلایا گیا ، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر شفقت خاور چوہدری تھے اور ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر لائن شہزاد مرزا تھے،جبکہ سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر میجر (ر) انور مرزا ،ریجن چیئرپرسن لائن شکیل سیٹھی،زون چیئرپرسن ون جہلم لائن مظہر اکرام بھی تھے، اس پراجیکٹ کا سہرا صدر جہلم رائل لائنز کلب لائن جاوید اسلام قریشی کو جاتا ہے جنہوں نے کچی آبادیوں اور جھونپڑوں میں رہنے والے غریب بچوں کو کے ایف سی میں کھانا کھلانے کا بندوبست کیا یہ وہ بچے تھے جن کے خواہش تھی کہ وہ کے ایف سی میں کھانا کھائیں جبکہ غربت اور افلاس کی وجہ سے ان کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی تھی ،اس موقع پر ریجن کوارڈنیٹر و ڈسٹرکٹ بلڈ چیئرپرسن لائن یاسر حسین ،ممبر شپ چیئرپرسن لائن عبدالغفور بٹ ،خزانچی لائن وقار حسین،لائن خرم اسماعیل ڈار،لائن راشد بٹ،لائن ملک سرفراز ،لائن جاوید ،لائن دانش دیگر لائن موقع پر موجود تھے، چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر شفقت خاور چوہدری خصوصی طور پر جہلم رائل لائنز کلب کے پروجیکٹ کے سلسلہ میں آئے تھے انہوں نے ان غریب اور مستحق بچوں کوپارک کی سیر کروائی اور ان میں شوز اور دیگر تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کے ایف سی میں کھایا،آخر میں چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر شفقت خاور چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہلم رائل لائنز کلب عرصہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل درآمد کررہا ہے سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا فری آئی میڈیکل کیمپ عید پر غریبوں کی مدد کا پروگرام ہو یا قوم تہواروں کی تقریبات جہلم رائل لائنز کلب جہلم نے ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے اس کے تمام عہدیداران و ممبران خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور اسی جذبے کااظہار کرتے ہوئے عالمی تنظیم کی ہدایت پر انہوں نے جہلم شہر و گردونواح کے ان غریب مسکین اور بے سہارا بچوں کے ساتھ کے۔ایف۔سی پر پروجیکٹ کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،

 

The post جہلم رائل لائنز کلب نے بین الاقوامی ہفتہ بھوک اور افلاس کا دن منایا، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر شفقت خاور چوہدری تھے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles