Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کروڑوں روپے کما کر دینے والی کھیوڑہ کی مرکزی شاہ راہ تباہ ہو گئی۔

$
0
0
کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن نمائندہ کھیوڑہ پوسٹ ) کروڑوں روپے کما کر دینے والی کھیوڑہ کی مرکزی شاہ راہ تباہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پنڈ سے چوہا جانے والی کھیوڑہ کی مرکزی سڑک بالکل تباہ ہو چکی ہے۔ اس ٹوٹی ہوئی سڑک کے بائث ہونے والے حادثات کی وجہ سے شہر کے کتنے ہی سجیلے موٹر سائکل سوار نوجوان یا تو ہڈیاں توڑا بیٹھے ہیں اور یا پھر جان سے ہی گذر گئے ہیں۔ اس سڑک سے ہر سال ساٹھ ہزار سیاح گزر کر نمک کی کان دیکھنے جاتے ہیں۔ ان سیاحوں سے کروڑو ں روپوں کی آمدن ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اسی ماہ کی 29,30,31 تاریخ کو منعقد ہونے والے بین الا قوامی میلہ میں شمولیت کی غرض سے ساری دنیا سے آنے والے لاکھوں سیاح بھی اسی سڑک پر سفر کریں گے۔ اس سڑک کی مالک بلدیہ کھیوڑہ ہے۔ مگر بلدیہ کو گزشتہ بیس برس سے اس شاہ راہ کی مرمت یا تعمیر کی توفیق حاصل نہیں ہوئی ہے۔اس سڑک کے ادھڑنے کی بنیادی وجہ اس پر سے گزرنے والے وہ ٹریلے اور ڈمپر ہیں جن پر یہاں کی صنعتوں میں استعمال کے لئے معدنیات لدی ہوئی ہوتی ہیں۔اور یا پھر یہاں کی فیکٹریوں کا تیار مال برآمد کے لئے لدا ہوا ہوتا ہے۔ بلدیہ کا فرض ہے کہ یہاں کی صنعتوں سے بطور جرمانہ روپیہ لے کر شہر کی سڑکیں تعمیر کروائے اور مستقبل میں دوبارہ تباہی سے بچنے کے لئے بائی پاس بنایا جائے۔

 

The post کروڑوں روپے کما کر دینے والی کھیوڑہ کی مرکزی شاہ راہ تباہ ہو گئی۔ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles