جہلم (عبدالغفور بٹ)جہلم ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی ، سٹیزن فورم اور ہوم نیٹ پاکستان کی کونسلر کے ساتھ مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ہوا،المرکز میں اس مشاورتی میٹنگ میں ہوم نیٹ ان خواتین کیلئے کام کرتا ہے جو گھروں میں بیٹھ کر دستکاری کا کام کرتے ہیں ان کو لیبر ڈکلیئر کروانا ،اور پنشن ایبل ملازم بنانا ،صحت کارڈدلوانا ،ہوم نیٹ کی پالیسی میں یہ شامل ہے کہ جہلم میں ہوم نیٹ کے کوارڈینیٹر ساجد مودی اور ڈپٹی کوارڈینیٹر میڈم شازیہ نیئر ہیں ،کونسلر نے ملازم پیشہ خواتین کی رجسٹریشن کروانے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے انشاء اللہ یہ عوامی نمائندے ہوم نیٹ کے اس مشن میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گے ،اور ثابت کریں گے کہ وہ حقیقی معنوں میں اپنے علاقہ کے عوام کے نمائندہ ہیں گھریلو دستکاری سے منسلک خواتین کے رجسٹریشن کے عمل کو تیزسے تیز کیاجائے گا اور اس میں تیزی لانے میں کونسلر کا کردار اہم ہوگا،ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے جو کہ اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنے گھروں میں دستکاری کی صنعت سے وابستہ ہیں اور چھوٹے پیمانے پر کام کر کے نہ صرف اپنے گھر کو چلا رہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بوجھ نہیں ثابت ہورہی ان کیلئے منصوبہ بندی کرنا دور حاضر میں انتہائی ضروری ہو گیا ہے تاکہ ان خواتین کو بھی مزدور کا حق دیا جائے اور لیبر کرنے والی خواتین کو پنش ایبل ڈکلیئر کروانا ہوم نیٹ کا بنیادی مشن ہے،، دیگر مقررین میں ڈاکٹر محمد رشید ، نومنتخب کونسلر ظہیر خان ، ڈپٹی کوآرڈی نیٹر ہوم نیٹ شازیہ نیر ، سابقہ کونسلر شاہدہ شاہ ، صوفی محمد عزیز ، عزیز احمد چوہدری شامل تھے،
The post جہلم ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی ، سٹیزن فورم اور ہوم نیٹ کی کونسلر کے ساتھ مشاورتی میٹنگ appeared first on جہلم جیو.