سعودی عرب (نمائندہ طائف )کویت کے معروف صحافی شخصیت ندیم اکبر اور خالد نور کو عمرہ کی ادائیگی پرسعودی عرب کی صحافی برادری کی مبارکباد،پاکستان جرنلسٹ فورم طائف اور پاکستان میڈیا کونسل سعودی عرب گروپ کی کویت کے معروف صحافی ندیم اکبر (جہلم جیو ۔ڈاٹ کام ، آغاز نیوز )اور خالد نور (عوامی رنگ ،پاک میڈیا )شامل ہیں جو کہ ان دنوں سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آئے ہیں پاکستان جرنلسٹ فورم طائف اور پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیداران نے ان صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا اور ظہرانے میں سعودی عرب میں مقیم صحافیوں میں سے بابائے صحافت ممتاز احمد بڈانی روزنامہ نوائے وقت ،ارشد محمود مرزا دن نیوز،شیخ حسنات غنی دن نیوز،چوہدری سرفراز احمد آزاد میڈیا گروپ ،شہزاد احمد مہر اور دیگر نے شرکت کی اور اپنی صحافی برادری کے قابل فخر سپوتوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کااظہار کیا ،ندیم اکبر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں میرے صحافی بھائیوں نے ہمیں جو آج عزت اور محبت دی ہے اس کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے انشاء اللہ محبتوں کے یہ رشتے ہمیشہ قائم رہیں گے
The post طائف سعودی عرب کے صحافیوں کا کویت کے سینئرصحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ appeared first on جہلم جیو.