Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چک خاصہ رجی پور کا علاقہ دو دہائیوں سے سوئی گیس کی سہولت سے محروم

$
0
0

ٓجہلم(سید قلب حسنین شاہ)جہلم چک خاصہ یو سی رجی پور کا علاقہ دور حاضر میں بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم،جبکہ تقریبا 20سال پہلے جہلم شہر میں سوئی گیس کیلئے بچھائی جانے والی پائپ لائن کو تبدیل کرنے کا کام بھی شروع ہو چکا ہے،جبکہ اس علاقہ کو ابھی تک نظر انداز کیاگیا ہے،جہلم چک خاصہ رجی پور کے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار کو اس علاقے کے دیرینہ مسئلہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اس امر کااظہار کیا ہے کہ جب جہلم شہر میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھائی گئی تو اس وقت کے عوامی نمائندوں نے بھی چک خاصہ کے عوام بالخصوص رجی پور کے عوام سے گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا،آج تقریبا بیس سال گزر گئے مگر ابھی تک کوئی سیاست دان اس علاقہ کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی نہ بنا سکا ،مشرف دور میں بھی اس علاقہ میں الیکشن کے دوران سوئی گیس کے پائپ صرف عوام کو دکھانے کیلئے لائے گئے اور الیکشن کے بعد نہ پائپ لائن بچھی نہ پائپ نظر آیا اسی طرح زرداری حکومت نے بھی کوئی بھی عوامی نمائندہ اس علاقہ کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی نہ بنا سکا اب مسلم لیگ ن کی حکومت مرکز میں ہے اور خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو اس یونین کونسل سے غیر متوقع کامیابی ہوئی ہے اور راجہ کامران حیات جو کہ مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں چک خاصہ یو سی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ،اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ وہ اس علاقے کے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سے گرانٹ کیلئے کاوش کریں تاکہ اس علاقہ کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،

The post چک خاصہ رجی پور کا علاقہ دو دہائیوں سے سوئی گیس کی سہولت سے محروم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles