جہلم(عبدالغفور بٹ)معروف ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کے صدر مرزا سکندر بیگ ،نائب صدر اقبال ناظرؔ ،جنرل سیکرٹری امجد میر اور پریس سیکرٹری احسان شاکرؔ نے جہلم میں مقیم اردو غزل اور نظم کے معروف بزرگ شاعر مختار جاوید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کوثرؔ ،نصیر کویؔ اور پروفیسر امین طربؔ صدیقی کی وفات کے بعد مختار جاوید کی وفات نہ صرف جہلم کے ادیبوں بلکہ اردو ادب کیلئے بھی ایک بہت بڑا سانحہ ہے ۔وہ نہ صرف اردو ادب کے ایک منفرد لہجے کے بڑے شاعر تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان بھی تھے ۔انہوں نے ہمیشہ اپنے جونیئرز کی حوصلہ افزائی کی اور قدم قدم پر ان کی راہنمائی کی۔ زندگی کے آخری ایام میں جب وہ علاج کیلئے لاہور منتقل ہوئے تو لاہور کے بڑے بڑے ادیبوں اور شاعروں نے ان کے مقام و مرتبہ کے پیش نظر ان کے ساتھ انتہائی محبت کا اظہار کیا ۔یوں لاہور کے بڑے بڑے مشاعرے بھی مرحو م کے بغیر نامکمل دکھائی دیتے تھے ۔
جہلم(عبدالغفور بٹ)اردو کے بڑے شاعر مختار جاوید کی وفات سے نہ صرف اردو ادب کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے بلکہ ان کی وفات بزم سخن وراں کو بھی پریشان کر گئی ہے،اللہ انہیں کروٹ کروٹ سکون دے اور بخشش فرمائے۔آمین ۔ان خیالات کااظہار ادبی بزم ارشاد جہلم کے صدر مرزا ارشاد احمد علیمیؔ نے معروف شاعر مختار جاوید کی وفات پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ شاعر کا مرنا ادب کا مر جانا ہوتا ہے،لہذا ان سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں بعد پر ہوگا۔
The post معروف بزرگ شاعر مختار جاوید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں،ادارہ ادب افروزجہلم appeared first on جہلم جیو.