Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عورت فاؤنڈیشن کا ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے آواز بلند کی ہے،رشیدہ عزیز

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)عورت فاؤنڈیشن کا ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے آواز بلند کی ہے،عورت فاؤنڈیشن معاشرہ کی ستائی ہوئی اور متاثرہ خواتین کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں ان خیالات کااظہار عورت فاؤنڈیشن کوارڈینیٹر رشیدہ عزیز نے عورت فاؤنڈیشن کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عورت فاؤنڈیشن بلاتفریق خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور معاشرہ کی پسی ہوئی خواتین کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ عورت فاؤنڈیشن کی مختصر وقت میں دی گئی کال پر بھی سینکڑوں خواتین جمع ہو جاتیں ہیں جو کہ خواتین کا عورت فاؤنڈیشن پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے،کھلی کچہر ی میں مسلم لیگ ن ایم این اے نگہت پروین میر ،ڈاکٹر آسیہ ممتاز، صباحت رضوی،تنویر فاطمہ،شہناز اختر،نادرہ شہناز،راشد فاروق،فرخ ناز،شازیہ نیئر ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور پینے کا گندہ پانی (واٹر سپلائی) کی فراہمی،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، زکوۃ اور بیت المال ،تعلیم کے حوالے سے مسائل ،خدمت کارڈ،صحت کے حوالے سے درپیش مسائل جن میں شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خواتین کا الگ اکاؤنٹر بنانے پر بھی زور دیا گیااس حوالے سے خواتین کی بڑی تعداد نے درخواستیں بھی پیش کی جس پر ایم این اے محترمہ نگہت میر نے موقع پر احکامات بھی جاری کیے،ڈبلیو ایل جی عورت فاؤنڈیشن کی کھلی کچہری کا انعقاد محترمہ رشیدہ عزیز کے گھر پر کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

 

The post عورت فاؤنڈیشن کا ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے آواز بلند کی ہے،رشیدہ عزیز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles