Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے،مرزا جویر اقبال

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو اپنی جانوں کے نذرانے دے ریئے مگر آمروں کے آگے سر نہ جھکایا،ان خیالات کااظہار مرزا جویر اقبال تحصیل صدر بلاول ورکرز آرگنائزیشن کے تحصیل صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے مگر غریب عوام کے دلوں سے بھٹو ازم کو نہ نکال سکے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد اور سازشیں ہوتی رہی ہیں مگر ہر دفعہ مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی اور وہ ناکام رہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلاول ورکرز آرگنائزیشن مرکزی صدر سید مصطفی گیلانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل میر گاجو ملاح اور جہلم میں مستفیض اقبال کی قیادت میں پوری طرح متحد اور منظم ہے اور بلاول ورکرز آرگنائزین کے کارکن پارٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

The post پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے،مرزا جویر اقبال appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles