جہلم(جہلم جیو)رائل میڈیا ہاؤس میں صحافیوں کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے گئے،جس میں صحافت سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی،یہ تقریب زیر صدارت چیئرمین رائل میڈیا ہاؤس جہلم عبدالغفور بٹ ہوئی، اس تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی،جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم کے چیئرمین محمداشتیاق پال تھے،،اس تقریب میں صحافتی خدمات پر چیئرمین الیکٹرونک میڈیا ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ،جہلم پریس کلب امیدوار برائے صدر چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ،جہلم پریس کلب کے سابق نائب صدر مستفیض اقبال بخاری ، جہلم پریس کلب کے سابقہ صدر مہر محمد الیاس ،سینئر صحافی و کالم نگار ملک وسیم اختر،چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ الیاس صادق وٹو،سینئر صحافی و کالم نگار میاں حاجی محمد طاہر،سینئر نائب صدر پریس کلب جہلم افتخار کاظمی،سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس رانا نوید الحسن کو بیسٹ پروفارمنس سرٹیفکیٹ دیے گئے،اس موقع پر رائل میڈیا ہاؤس جہلم چیئرمین عبدالغفور بٹ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہے اور ریاست کا چوتھا ستون ہے کیونکہ صحافی معاشرے کے تمام تر مسائل کو اپنے صحافتی خدمات سے روشناس کراتے ہیں اور معاشرے کے ہر مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانا بھی ان کی صحافتی ذمہ داری ہے اور ہم انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں گے اور اعلیٰ صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو ان کی کارکردگی پر ایوارڈ کی صورت میں نوازیں گے تاکہ مثبت صحافت میں مقابلے کا رجحان پیدا کیا جاسکے،
The post رائل میڈیا ہاؤس مثبت صحافت کے علمبرداروں کو ایوارڈ سے نوازتی رہے گی،عبدالغفور بٹ appeared first on جہلم جیو.