Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مینجر راجہ افضل گزشتہ روز انتقال کر گئے

$
0
0
جہلم (اصغرمرزا ) ’’بٹ نیوز ایجنسی ‘‘ جہلم پرمسلسل 65سالہ خدمات سرانجام دینے والے مینجر راجہ افضل گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے مقامی گاوں میں ادا کی گئی ، تفصیلات کے مطابق جہلم کے معروف اخباری ادارے ’’بٹ نیوز ایجنسی ‘‘ کے مینجر راجہ محمد افضل گزشتہ روز آبائی گاوں کوٹلہ دتاں میں وفات پا گئے مرحوم بٹ نیوز ایجنسی کے ساتھ قیام پاکستا ن سے قبل وابستہ تھے اور متعد د قومی اخبارات کے مالکان میر خلیل الرحمن ، حمید نظامی جیسے سینئر صحافیوں اور ضلع جہلم کی اہم سیاسی شخصیات سابق سینیٹر راجہ افضل ، ایم این ا ے چوہدری خادم ، راجہ عظمت کمال ، چوہدری فرمان کے قریبی دوست سمجھے جاتے تھے۔ راجہ افضل نے مسلسل 65سال بطور مینجر کام کرکے ادارے کے ساتھ اپنی بھر پور وابستگی کا ثبوت دیااور انتہائی بزرگی کی عمر میں ان کی یاداشت انتہائی بہتر تھی ، مرحوم کی نماز جنازہ میں صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کی وفات پر سینئر صحافیوں امجدبٹ، اشتیاق پال،ناصر بٹ، شاہد بٹ، دلنواز احمد ، سید مظہر عباس ، ملک محمد عالم ، سید کرامت حسین جعفری ، عمیر احمد راجہ ، نوید بٹ، اصغر مرزا، حافظ سرفراز، حافظ امتیاز اور اخبار فروش یونین کے صدر کامران اصغر اور دیگر عہدے داروں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز اتوار ان کی رہائش گاہ موضع کوٹلہ دتاں نزد رانجھا میرا میں ادا کی جائے گی ۔

 

The post مینجر راجہ افضل گزشتہ روز انتقال کر گئے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles