Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،نورمحمدچغتائی

$
0
0
للِہ ( نور چغتائی سے ) حدیث پاک کا ترجمہ ہے کہ جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں ہے حکومت کو چاہیئے کہ ملاوٹ سے پاک پاکستان ہو ملاوٹ کرنے والوں کی سزا سخت رکھی جائے اور بھاری جرمانہ کیا جائے تو پھر اس پر کنٹرول ہو سکے گا تھوڑے جرمانے سے اس کی روک تھام ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار نور محمد چغتائی نے ٹیلی فون پر کیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل پنڈدادن خان میں جو ملاوٹ شدہ دودھ پکڑا گیا انکے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے اور بھاری جرمانہ کیا جائے وہ لوگ کتنے عرصے سے یہ کام کر رہیں ہیں عوام میں بیماریاں پھیلا رہے ہیں ڈاکٹر محمد علی ملک اور دیگر افسران نے جو کاروائی کی ہے ہم انکو بھی داد دیتے ہیں پولیس کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ان کا ساتھ دیں اور بھر پور کاروائی کریں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کو چاہئے کہ اسمبلی میں ملاوٹ سے پاک پاکستان کا بل پیش کر کے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ اور سخت سزا کا قانون بنا کر اس پر فوری عمل در آمد کرائیں تو پھر اس پر کنٹرول ممکن ہے

 

The post ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،نورمحمدچغتائی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles