Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کا اجلاس

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال )پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر چوہدری راشد محمود ہوا جس میں محمد اشفاق حیدر ،احسان الہٰی شاکر،کامران یوسف،چوہدری افضال محمود،بلال احمد قریشی،قاسم سرور ،مطیع الرحمان قاضی ،طارق ملک ،شاہد سکندر اور وسیم عباس کے علاوہ دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی،ضلعی چیئرمین محمد اشفاق حیدر نے اجلاس کو فیصل آباد میں منعقدہ پی ای اے کی صوبائی سپریم کونسل کے اجلاس سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق ضلعی اور تحصیل باڈی کے اراکان کو آگاہ کیا،علاوہ ازیں پی ایس ٹی ،ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کے سینارٹی لسٹوں کو اپ گریڈ کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیاتاکہ مستقبل قریب میں ترقی کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ضلعی صدر چوہدری راشد محمود نے ارکان کو بتایا کہ 2013 ؁ء سے قبل بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کے آرڈرز پی ای اے جہلم کی کاوشوں سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور آئندہ چند روز میں آرڈرزجاری ہو جائیں گے،تحصیل جہلم کے صدر بلال احمد قریشی کا کہنا تھا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ مستقبل قریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے عمل کو روکنے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر بھر پور احتجاجی تحریک کی ضرورت ہو گی چنانچہ ضروری ہے کہ ایسوسی ایشن کے اراکان اساتذہ سے رابطہ مہم جاری رکھیں تاکہ بوقت ضرورت اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز صاحبان کی مدد سے بھر پور احتجاج کیا جا سکے اس پر اراکان نے اس بات کی بھر پور تائید کی ۔علاوہ ازیں ہر یونین کونسل میں اس کام کیلئے نمائندے بھی مقر رکر دیے گئے ہیں۔

The post پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کا اجلاس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles