Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چوری کرتے دو نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار

$
0
0
جہلم(چوہدری زاہد لطیف)جہلم کے نواحی گاؤں رانجھا میرا میں دن دیہاڑے کریانہ سٹور والے کی چوری کرتے ہوئے دو نوجوان فرار ہوتے ہوتے ہوئے پکڑے گئے،تھانہ منگلا پولیس کے حوالے،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقے رانجھا میرا کی میرا مارکیٹ میں حاجی یونس بڑالہ والے کریانہ سٹور پر دو نوجوان آئے اور وہاں دوکان پر موجود مالک حاجی یونس بڑالہ والے کے بیٹے سے کوئی چیز مانگی جب وہ وہاں سے اٹھا کر دینے لگا تو انہوں نے غلہ میں سے ہزاروں روپے نقدی نکال کر جیبوں میں ڈال لی جب دوکاندار وہ مطلوبہ چیز لے کر واپس مڑ تو دیکھا کہ غلہ کھلا ہے اور دونوں لڑکے چنگ چی پر سوار ہو کر وہاں سے فرار ہو رہے ہیں اس پر اس نے شور مچایا تو مارکیٹ والوں نے ان کو گھیرا لیا اور پکڑ کر ان کی آؤ بھگت کی اس کے بعد منگلا تھانہ میں اطلاع کی جس پر تھانہ منگلا کے ایس ایچ او سب انسپکٹر راجہ منیب کی واردات کے آدھا گھنٹہ بعد ہی وہاں پہنچ کر اور دونوں چوروں کو ہتھکڑیاں لگا کر تھانہ منگلا حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر دیا،

 

The post چوری کرتے دو نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles