جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار،انتظامیہ خاموش تماشائی،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر شاندار چوک ،مشین محلہ ،سول لائن،ریلوے روڈ پر آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا بالخصوص رمضان بازار ،مشین محلہ نمبر 2اور میجر اکرم شہید چوک نزد گورنمنٹ ہائی سکول آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، آوارہ اور باولے کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کئی شہری زخمی بھی ہو گئے بار بار عوامی حلقوں نے انتظامیہ کو اس اہم مسئلے کی طرف بھی توجہ دلانے کی کوشش کرائی مگر اس کے باوجود ٹی ایم اے ٹس سے مس نہ ہوئی جہلم کے عوامی سماجی حلقوں نے اے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے جہلم کو آوارہ اور باولے کتوں کو ختم کرنے کا فوری ٹاسک دیا جائے تاکہ جہلم کے شہری بچ سکیں۔
The post جہلم شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار appeared first on جہلم جیو.