للِہ (نور چغتائی سے )آمد رسول ﷺ اہل دنیا پر رب کریم کا بہت بڑا احسان ہے آپؐ دنیا میں تشریف لائے تو نفرتوں کی آندھیاں محبتوں میں ڈھل گئیں اور نبی کریمؐ کی ولادت امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان عظیم ہے مسائل سے نجات کے لیے ہمیں سیرت طیبہؐ پر عمل کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار دارارقم سکولز آل پاکستان کے ڈائریکٹر و اکنامک پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل نے دارارقم سکول پنڈدادنخان میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پوری دنیا کے لیے باعث رحمت ہیں اس عالم میں حضوراقدس ﷺ دنیا میں رحمت بن کر تشریف لائے اور اس آفتاب و ماہتاب کی روشنی سے پوری دنیا فیض یاب ہونے لگی آپ ﷺ ابررحمت بن کر دنیا پر برسے اور دنیا کو کفر و شرک اور ضلالت و گمراہی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکال کر توحید و سنت کی روشنی سے منور فرما دیا اللہ تعالی نے نہ صرف آپ ﷺ کو عزت و احترام سے سرفراز بلکہ تکریم نبویﷺ کے خصوصیاحکام بھی جاری کر دیئے اور ان کی ہر معاملے میں توقیر و تعظیم کا حکم دیا حضور ﷺ ہی کی وساطت سے خداوند تعالی نے دنیا والوں کو دین اسلام کی شکل میں ایک جامع نظام زندگی اور کامل ضابطہ حیات عطا کیا ۔اور چوہدری اشرف گجر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام صرف مذہب نہیں بلکہ مکمل دین ہے رسول کریم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہیں 15 سو سال قبل رسول کریم ﷺ نے جو تعلیمات دیں وہ قیامت تک کی انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہیں اسلامی اقدار کی خوبی ہے کہ یہ افراد کی خواہشات کے مطابق بدلتی نہیں بلکہ انکو ہر لمحہ بھٹکنے سے بچا لیتی ہے اسلام نے مسلم ریاست کے اندر غیرمسلموں کو جو حقوق دئیے وہ ہمارے مذہب کی سنہری تاریخ ہیں ۔سیرت النبیؐ کانفرنس میں محمد نذر نے نعت پڑھ کر عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں ملکی سلامتی اور ملک پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھنے کی خصوصی دعا کی گئی۔
The post آمد رسول ﷺ اہل دنیا پر رب کریم کا بہت بڑا احسان ہے،پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد appeared first on جہلم جیو.