جہلم (وسیم تبریز)ضلع جہلم کی تما م تحصیلوں میں فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے بلڈگروپنگ کیمپ کا انعقاد مختلف اوقات میں کیا جارہا ہے ،جس میں لوگوں کی فری بلڈ گروپنگ کی جاتی ہے اور انہیں ادراہ کی جانب سے کارڈ دیا جاتا ہے ،جس کامقصد ناگہنانی حادثات میں مریضوں کو فوری طور پر خون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ،یہتب ہی ممکن ہے جب آپ کو اپنا بلڈ گروپ معلوم ہو ،اور کسی مستند ادرارے کا کارڈ آپ کے پاس ہو ،تاکہ حادثے کے وقت مریض کو فوری اور اسکے گروپ کا خون مہیاء کر کے اسکی قیمتی جان کو بچایا جا سکے،یہ بات ڈاکٹر نوید الحسن(فلاح انسانیت فاونڈیشن) نے اپنے ایک بیان مین کہی ،انہوں نے کہا ہمارا مقصد انسانیت کو بلا تفریق بچاناہے ،انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے فلاح انسانیت فاونڈیشن نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی کیمپ لگائے ہو ئے ہیں اور جہلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے وہاں میڈیکل کیمپ ہم نے لگایا ،جس میں تمام کوالفیائیڈ ڈاکٹرز حضرات نے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس وقت بھی ایک ایمبولینس بمع ڈاکٹرز وہاں موجود ہے اسی طرح ضلع کے ندر بھی گاہے بگاہے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتاہے ،جس میں آنے والے اتوار کو سانحہ پشاور کے شہید مہرعلی اعظم کے گاوں چکری راجگان میں دوسرا فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا،جس میں سینکٹروں لوگوں مستفید ہو ن گے
The post فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے بلڈگروپنگ کیمپ کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.