Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کی محکمانہ کاروائیوں میں رکاوٹیں،عوامی حلقے پریشان

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)تھانہ صدر کے ایس ایچ او انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کی محکمانہ کاروائیوں میں رکاوٹیں،باوثوق ذرائع نے انکشافات کیا ہے کہ ایماندار باہمت،جرات مند پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو نے کم عرصے کی تعیناتی میں تھانہ صدر کی حدود سے جرائم کے خاتمے کیلئے جو کاروائیاں کیں اس سے جرائم پیشہ لوگ تھانہ صدر کی حدود چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،کیونکہ جب سے ایس ایچ او غلام اصغر چانڈیو کی تھانہ صدر میں تعیناتی ہوئی ہے اس سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کچھ لوگوں کو ان کی ایمانداری ،دیانتداری ہضم نہیں ہو رہی اور بااثر لوگوں نے ان کے تبادلے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے ،باوثوق ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرٹ پر کام کرنے والے انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کے خلاف بااثر لوگوں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے تاکہ کسی طرح بھی ان کا تبادلہ کیا جائے لیکن تھانہ صدر کی حدود کی عوام کا کہنا تھا کہ ایسے بہادر ایماندار جرات مند انسپکٹر جہلم میں اشد ضرورت ہے کیونکہ جس دن سے یہ تعینات ہوئے ہیں جرائم میں کمی اور مجرم سلاخوں کے پیچھے نظر آئے ہیں مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس بہادر انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو نے انہیں گرفتار کر کے قانونی تقاضے پورے کیے اور میرٹ پر فیصلہ کیا،عوام کا کہنا ہے کہ کام وہ ہو جو نظر آئے اور عوام ان کے منصفانہ فیصلوں سے مطمئن ہیں دعا گو ہے کہ خدایا ان کو تھانہ صدر میں نہیں بلکہ پورے ضلع جہلم کا چارج دے دیا جائے تاکہ ضلع جہلم کے کسی کونے پر جرم نہ ہو،جہلم کی عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی سی او جہلم،ڈی پی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو جیسے شخصیت کو جہلم سے تبادلہ کرنا جہلم کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہو گی،

 

The post انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کی محکمانہ کاروائیوں میں رکاوٹیں،عوامی حلقے پریشان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles