Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بازاروں ، سٹرکوں کے کنارے اور مارکیٹوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

جہلم(عبدالغفور بٹ)تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریٹر جہلم ملک عابد نے کہاکہ ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن کی ہدایت پر بازاروں ، سٹرکوں کے کنارے اور مارکیٹوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری کیا جارہا ہے اور تجاوزات کرنیوالے افراد کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناجائزتجاوزات سے عوام مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے گرینڈ آپریشن کی ہدایات عوامی شکایات کی روشنی میں دی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تجاوزات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریٹر جہلم ملک عابد نے کہا کہ جہلم شہر میں صفائی کے انتظامات میں بہتری لائی گئی ہے اور سٹریٹ لائٹس بھی روشن کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہر کو صاف ستھر ا رکھنے میں شہریوں کا تعاون بھی از حد ضروری ہے اور شہریوں سے اپیل ہے کوڑا کرکٹ صرف مقرر کرد ہ جگہوں پر ہی پھینکیں ۔انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جا رہاہے۔

 

The post بازاروں ، سٹرکوں کے کنارے اور مارکیٹوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles