Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے،میر گاجو ملاح

جہلم(سید مستفیض اقبال بخاری)سابق صدر آصف علی زرداری نے دس سال جیل کاٹنا قبول کر لیا مگر آمر کے آگے سر نہ جھکایا پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی جماعتوں کبھی ختم نہیں ہوتیں ان خیالات کااظہار بلاول ورکر آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر گاجو ملاح نے بلاول ورکرز آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویثرن کے میڈیا کوارڈنیٹر مستفیض اقبال بخاری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پی پی پی اور حکومت میں لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دی اور اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اتنا اضافہ کیا جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا میر گاجو ملاح نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی عوام جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کے خلاف بننے والے اتحاد کبھی بھی عوامی سمندر کے آگے نہ ٹھہر سکے بلاول ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر گاجو ملاح نے مزید کہا کہ آج کی سندھ میں پی پی پی کی گورنمنٹ ہے سندھ حکومت روزگار ،ترقیاتی کاموں،ٹیکس اور دیگر حوالوں سے دیگر صوبوں سے بہت بہت ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم ہوں گے۔

 

The post پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے،میر گاجو ملاح appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles