Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا کا ڈی ایچ کیو کا دورہ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں قائم خدمت کارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور مستحق معذور افراد میں امدادی کارڈز کی تقسیم کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن، اے ڈی سی عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری اشرف گجر، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ رفیق وٹو اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے اس موقع پر موجود مستحق معذور افراد سے خدمت کارڈز کے تقسیم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے خدمت کارڈز کی تقسیم کے لئے آسان طریقہ کار اور بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ مستحق معذور افراد میں خدمت کارڈز کی تقسیم کا عمل مکمل طور شفاف بنایا گیا ہے اور خدمت کارڈز کی تقسیم کیلئے قائم سنٹرز میں میڈیکل بورڈز تشکیل دئیے گے ہیں تاکہ معذور افراد کی تصدیق بھی فوری طور پر ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ مستحق معذور افراد میں خدمت کارڈز کی تقسیم وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے جس سے صوبہ بھر میں دولاکھ سے زائد معذور افراد کو ہر تین ماہ بعد 3600 روپے کا وظیفہ دیا جائیگا۔ وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ حکومت پنجاب نے غریب عوام کے معا شی تخفظ کیلئے انقلابی اقدمات کئے ہیں اور خدمت کارڈز کا اجراء بھی غریب پرور پالیسیوں کے تسلسل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خدمت کارڈز کی تقسیم میں معذور افراد کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا گیا ہے اور ایک ہی چھت تلے خدمت کارڈز کے اجراء کے عمل کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام مستحق معذور افراد کو سم کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ وظیفہ کے ٹرانسفر کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعہ جا سکے اور امدادی رقم جاری کردہ اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعہ پنجاب بینک کی مقرر کردہ برانچوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

The post صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا کا ڈی ایچ کیو کا دورہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles