Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم ریلوے روڈ پر بھکاریوں کے ڈیرے

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم ریلوے روڈ پر بھکاریوں کے ڈیرے شہری عاجز آگئے،خریداری کیلئے آنے والوں کو یہ گروہ سخت پریشان کرتے ہیں،جہلم شہر کی مصروف شاہراہ اور کارباری مرکز ریلوے روڈ بھکاریوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،مگر انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہی ،جو کہ تکلیف دہ امر ہے یہ بھکاری جب بھی کسی شخص کو خریداری کے بعد باہر نکلتے دیکھتے ہیں تو نرغے میں لے لیتے ہیں،اور سخت پریشان کرتے ہیں اگر وہ کسی ایک کو بھیک دے دیں تو لائنیں لگ جاتی ہیں،یہاں تک کہ ایسے واقعات بھی ہیں کہ بھکاری خواتین سے پرس اور موبائل چھین کر غائب ہو جاتی ہیں ،اس علاقے کی کاروباری شخصیات نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے کیونکہ ان کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں اور ان بھکاریوں میں سے ایک ایسا گروہ بھی ہے جو جسم فروش خواتین پر مشتمل ہے اور سرعام دعوت گناہ دیتا ہے اس کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ معاشرتی برائی کا سبب ہے،

 

The post جہلم ریلوے روڈ پر بھکاریوں کے ڈیرے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles