جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم مرزا آباد اور گردونواح کی آبادیاں سوئی گیس کی بنیادی سہولت سے محروم ، عوامی نمائندے وعدے وفا نہ کر سکے،ہر عام انتخاب میں عوام سے سوئی گیس کام کرنے کے وعدے کیے گئے مگر ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا،جہلم شہر کو سوئی گیس کی سہولت میسر ہوئے ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ ہونے کو ہے مگر ابھی تک جہلم شہر کے گنجان علاقے مرزا آباد میں سوئی گیس کی سہولت نہیں ہے جب محترمہ بے نظیر بھٹو نے جہلم سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا تو روہتاس روڈ کی آبادیوں کو بھی پہلے مرحلے میں گیس دینے کا وعدہ کیا گیا تھا،اس کے بعد ہر سیاسی جماعت نے ان علاقوں کے مکینوں سے سوئی گیس دینے کا وعدہ کیا ہے، گزشتہ الیکشن میں حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی نے اپنی انتخابی میٹنگ میں کہا کہ اگر آپ نے مجھے ووٹ دے کر ایم این اے بنوا دیا تو آپ کا یہ مطالبہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا،مگر کئی مرزا آباد کے وفود نوابزادہ اقبال مہدی سے ملے مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملا حالانکہ اس علاقہ سے مسلم لیگ ن کو ہمیشہ کامیابی ہوئی ہے اور اب یہ جہلم شہر کی وارڈ نمبر 36ہے میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں اس علاقہ سے جنرل کونسلر بھی مسلم لیگ ن کا منتخب ہوا ہے مگر بے حسی کا عالم یہ ہے کہ عوامی نمائندے نے مسلسل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے،جس پر اہل علاقہ نالاں ہیں،
The post جہلم مرزا آباد کی آبادیاں سوئی گیس کی بنیادی سہولت سے محروم appeared first on جہلم جیو.