Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شاندار چوک میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم کے مصروف ترین شاندار چوک میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا،ٹریفک پولیس کے ملازمین ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے چالان کرنے کے ریکارڈ بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں،عوامی و شہری حلقوں کا اصلاح واحوال کا مطالبہ،جہلم شہر کے مرکز میں مصروف ترین شاندار چوک میں ٹریفک کا مسئلہ تشویش ناک صورتحال اختیار کر گیا ہے،ہر آدھا گھنٹہ کے بعد ٹریفک کا جام ہونا معمول ہے،بالخصوص سکول کے اوقات میں جب بچے سکول جاتے یا چھٹی کر کے واپس آتے ہیں تو شاندار چوک میں ٹریفک بے ہنگم ہونے کی وجہ سے رک جاتی ہے،ٹریفک پولیس بری طرح ناکام ہو چکی ہے اس سے قبل ڈی سی اوجہلم کی ہدایت پر ٹی ایم اے جہلم کا ایک ملازم چوک میں کھڑا ہوتا تھا اور گاڑیاں چوک کے گردونواح میں کھڑی ہونے سے منع کرتا صرف اسی اقدام سے ٹریفک جام ہونا بند ہو گئی تھی مگر اب جب سے دوبارہ ٹریفک پولیس کے ذمے یہ ڈیوٹی لگی ہے پھر ٹریفک کا وہی حال ہے اور ٹریفک پولیس کے ملازمین صرف رکشہ چنگ چی اور ہیوی ٹریفک کے چالان میں دلچسپی رکھتے ہیں،کیونکہ ان کی مٹھی گرم کا سلسلہ چلتا ہے،جہلم کے عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شاندار چوک میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے،تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے،

 

The post شاندار چوک میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles