Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا،،،،،تحریر :چوہدری سہیل عزیز

$
0
0
جہلم میں بلدیاتی الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن حسب روایت بہت بڑی سیاسی قوت کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی،مگر الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن میں چیئرمین ضلع کونسل کے لیے اپنے ہی مسلم لیگ ن کے دو گروپ آمنے سامنے آگئے،جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ نوابزادہ اقبال مہدی نے قبل ازوقت اپنے بیٹے مطلوب مہدی کو ضلع کا چیئرمین بنانے کا اعلان کر دیا،اسی طرح ہی مسلم لیگ ن ضلعی تنظیم اور گھرمالہ گروپ نے میونسپل کمیٹی جہلم میں اپنے امیدوار کے طور پر مرزا راشد جرال کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ بھی بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی سنا دیا جس کی اذیت کا سامنا اب مسلم لیگ ن ضلع جہلم محسوس کر رہی ہے جہلم شہر میں میونسپل کمیٹی کے گھرمالہ گروپ مسلم لیگ ن کے نامزد مرزا راشد جرال کے ڈیرے پر جب الیکشن جیتنے کے بعد کونسلر کو بلا کر ایک اجتماع کیا گیا جس میں جب مرزا راشد جرال کو یقینی چیئرمین کے طور پر سامنے لایا گیا تو اس موقع پر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم راجہ ظفر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی میونسپل کمیٹی میں چیئرمین کا امیدوار ہوں مقامی راہنماؤں نے بغیر مشاورت کے مرزا راشد جرال کو چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم نامزد کر دیا کارکنوں کی دل آزاری کی ہے مگر میں پھر بھی اپنی جماعت کے ساتھ ہوں درحقیقت راجہ ظفر نوابزادہ اقبال مہدی کی طرف سے میونسپل کمیٹی جہلم میں امیدوارچیئرمین ہیں،مگر فیصلہ تخت لاہور ہی کریگا یعنی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرے گی اور اس فیصلہ کو ہی سب تسلیم کریں گے، ا س سلسلہ میں اب مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم بے بس ہو چکی ہے اور مقامی سطح پر مسلم لیگ ن ابھی تک میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین کے لیے کسی بھی ایک امیدوار کو متفقہ نہیں لا سکی ،مرزا راشد جرال کا تو بہت پہلے ہی مسلم لیگ ن اور گھرمالہ گروپ نے نوید سنا دی تھی مگر راجہ ظفر اقبال اچانک سامنے آگئے جس کی توقع نہیں کی جارہی ،جہاں تک بات ضلع کونسل جہلم کے چیئرمین کی ہے تو بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے یونین کونسلز میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور اس کی واضح اکثریت ہے مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم کے صدر جنرل سیکرٹری اس بات پر متفق نہیں کہ نوابزادہ اقبال مہدی کا بیٹا مطلوب مہدی ضلع کا چیئرمین ہو کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق کسی ایم این اے یا ایم پی اے کا بیٹا یا خونی رشتہ چیئرمین نہیں ہو سکتا،لہذا یہ سیٹ کسی کارکن کا حق ہے اسی طرح گھرمالہ خاندان جو کہ مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط ستون ہے ان کا فیصلہ بھی مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ سیٹ کسی کارکن کو دی جائے نہ کہ کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے بیٹے کو بلکہ گھرمالہ خاندان میں ذات برادری کے تعصب سے پاک ہو کر یہاں تک فیصلہ کر دیا ہے کہ ضلع کونسل جہلم کا چیئرمین گجر برادری میں سے نہیں ہوگا بلکہ راجہ برادری سے ہوگا جس کا فیصلہ انہوں نے الیکشن سے قبل کیا تھا الیکشن سے قبل ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے دو بڑے نام مسلم لیگ ن کی طرف سے تھے ایک راجہ شوکت لہڑی کا جن کو مسلم لیگ ن ضلع جہلم کی تنظیم اور سالار قافلہ مسلم لیگ ن چوہدری ندیم خادم کی بھرپور حمایت حاصل تھی یعنی گھرمالہ گروپ ، ان کی سابقہ قربانی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بلدیاتی الیکشن کے بعد ضلع کونسل کا چیئرمین بنانے کافیصلہ کیا گیا کیونکہ عام انتخابات میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کے فیصلہ پر سر تسلیم خم کیا اور جب انہیں ایم پی اے کا ٹکٹ نہ دیا گیا تو انہوں نے راجہ اویس خالد ایم پی اے کا ٹکٹ ملنے پر بھر پور حمایت کی اور ثابت کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے حقیقی کارکن ہیں اور ان کا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے لیے ہے نہ کہ اقتدار کیلئے،مگر جب بلدیاتی الیکشن ہو گئے تو اچانک جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع جہلم حافظ اعجاز جنجوعہ بھی بحیثیت امیدوار چیئرمین ضلع کونسل میدان میں ا تر آئے اور گھرمالہ خاندا ن کی بھی خاموش حمایت ان کے ساتھ تھی مگر میری حرف کمان کے مطابق یہ صرف نوابزادہ اقبال مہدی ایم این اے کے صاحبزادے کے مقابلے میں امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ہیں اگر راجہ شوکت لہڑی کا نام آیا تو حافظ اعجاز جنجوعہ امیدوار چیئرمین ضلع کونسل جہلم نہیں ہوں گے اور ضلع کونسل جہلم کے چیئرمین کے تاج کا فیصلہ بھی تخت لاہور کرے گا جو فیصلہ لاہور سے صادر ہوگا اس پر سب سرتسلیم خم کریں گے حالانکہ ان کے علاوہ بھی چیئرمین کے امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری سعید بوکن ،سابق امیدوار ایم این اے چوہدری سہیل ظفر اور دیگر بھی ہیں جو مسلم لیگ ن کی طرف سے چیئرمین ضلع کونسل کے امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں مگر سیاسی مبصرین ،تجزیہ نگاروں اور میرے ذاتی تجربہ کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ضلع کونسل جہلم کے تاج کا فیصلہ راجہ شوکت لہڑی کے حق میں کرے گی اور اس کو سب قبول کریں گے اور وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم چوہدری غلام جعفر دھنیالہ ہوں گے ،جبکہ میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین کیلئے مرزا راشد جرال کی مقبولیت کا گراف زیادہ ہے بے شک راجہ ظفر اقبال سابق وائس چیئرمین و قائمقام چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم کیلئے خدمات انجام دے چکے ہیں ،

 

The post جہلم ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا،،،،،تحریر :چوہدری سہیل عزیز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles