جہلم(جہلم جیو)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لال حسین نے کہاہے کہ نالہ گھان پر زیر تعمیر پل رواں مالی سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا اور عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پل ماہر انجینئرز کی نگرانی میں بنایا جا رہاہے اور تمام مراحل کی مکمل نگرانی کی جارہے تاکہ کوالٹی اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لال حسین نے کہاکہ پل کا ڈیزائن ماہر انجینئرز کی نگرانی میں اس اندازہ میں بنایا گیا ہے کہ آئندہ اگر کبھی سیلاب آبھی جائے تو پل کو نقصان نہ پہنچے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر انہتائی تیزی سے کام جاری ہے کیونکہ عوام کو تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ آمدورفت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
The post نالہ گھان پر زیر تعمیر پل رواں مالی سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا،چوہدری لال حسین appeared first on جہلم جیو.